امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے شمالی کوریا کے اعلی نمائندوں کو ویزا دینے
سے انکار کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے مقرر مذاکرات
منسوخ ہو گئے ہیں۔اخبار وال سٹریٹ جرنل نے آج یہ اطلاع
دی۔اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کے اعلی حکام کے درمیان نیویارک
میں یکم اور دو مارچ کو بات چیت ہونی تھی لیکن شمالی کوریا کے نمائندے چے
سون ہوئی کو ویزا دیے جانے سے انکار کرنے پر یہ منسوخ ہو گئی ہے۔